ایران کی فخرا نامی کوررنا ویکسین کی رونمائی
Mar ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
ایران کی فخرا نامی کورونا ویکسین کی انسانی آزمائش اور کلینیکل ٹرائل کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔ ایران کی فخرا نامی کورونا ویکسین کے انسانی ٹرائل کے پہلے مرحلے کے آغاز کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں ایران کے وزیر صحت سعید نمکی اور ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے شرکت کی ۔ فخرا کورونا ویکسین کے انسانی آزمائشی کے آغاز کے موقع پر پہلا آزمائشی ٹیکا ایران کے نامور ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادے کے بیٹے کو لگایا گیا۔