Jun ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۷ Asia/Tehran
  • صدارتی امیدواروں کا دوسرا مباحثہ

ایران کے نامزد صدارتی امیدواروں کے درمیان دوسرا ٹی وی مباحثہ منگل کو منعقد ہوا۔ جس میں نامزد صدارتی امیدواروں علی رضا زاکانی، محسن رضائی، محسن مہر علی زادے، سید ابراہیم رئیسی، عبدالناصر ہمتی، سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی اور سعید جلیلی  نے مختلف  منجملہ سیاسی ، ثقافتی ، اقتصادی اور سماجی موضوعات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی الیکشن کے لئے پورے ملک میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے اور امیدواروں کی انتخابی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

اس درمیان ایران کے قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے شعبہ تعلقات عامہ نے نامزد صدارتی امیدواروں کے درمیان تیسرے مباحثے کے موضوع کا اعلان کردیا ہے۔ آئی آر آئی بی کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عوام کے مطالبات اور مسائل  ، نامزد صدارتی امیدواروں کے درمیان تیسرے مباحثے کا موضوع ہوگا۔

ایران کے صدارتی انتخابات دوہزار اکیس کے لیے نامزد امیدواروں کے درمیان تیسرا مباحثہ آئندہ سنیچرکو ہوگا۔

ٹیگس