میوزیم کے عالمی دن کی مناسبت سے ہفت تپہ میوزیم کا تعارف
May ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
شوش دنیا کی قدیم ترین بستیوں میں سے ایک ہے اور اپنی یادگاروں منجملہ چغازنبیل مندر اور آپادانہ محل کے حوالے سے دنیا میں مشہور ہے۔ شوش کے قدیم پرکشش مقامات میں سے ایک ہفت تپہ کا علاقہ ہے جہاں اسی نام کا ایک شاندار میوزیم ہے۔ اس ایک منزلہ میوزیم کی عمارت کا افتتاح مئی 1973 میں ہوا تھا۔
1980 میں مسلط کردہ جنگ کے آغاز کے ساتھ، یہ میوزیم بند کر دیا گیا اور اسے ایک فیلڈ ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا تھا، اور پھر مارچ 2001 میں، اس جگہ کو ایک میوزیم کے طور پر دوبارہ کھول دیا گیا اور ہفت تپہ اور چغازنبیل منصوبوں کی تحقیقات کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔