Oct ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • بیس مہر مطابق 12 اکتوبر یوم حافظ شیرازی

ایرانی کیلینڈر کے حساب سے بیس مہر مطابق بارہ اکتوبر کی تاریخ فارسی شعر و ادب کی عظیم نامور شخصیت خواجہ شمس الدین محمد حافظ شیرازی کے نام سے منسوب ہے۔ حافظ شیرازی 726 ہجری قمری میں ایران کے شہر شیزار میں پیدا ہوئے۔ 

شہرۂ آفاق شاعر حافظ شیرازی کو ایرانیوں کے تشخص اور ان کے تاریخی اور تہذیبی حافظے کی علامت سمجھا جاتا ہے اور انہیں فارسی کے مقبول ترین شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔ حافظ شیرازی کی غزلوں سے پوری دنیا آشنا ہے اور اس ایرانی شاعر کو عالمی ادب کو متاثر کرنے والا، سب سے عظیم شاعر تصور کیا جاتا ہے

ٹیگس