ایران کے صوبے آذربائیجان کے دیہی علاقوں میں "شب یلدا" کی روایتی تہوار
Dec ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
تمام ایران اور دنیا کے بعض ممالک کی طرح، "شب یلدا" کی روایتی تہوار آذربائیجان کے شہری اور دیہی علاقوں میں منعقد کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ اکیس اور بائیس دسمبر کی درمیانی شب کو، جو کہ سال کی طویل ترین رات ہے، شب چلہ یا شب یلدا کہا جاتا ہے جس میں ایرانی عوام اپنے والدین اور بزرگوں کے گھروں میں جا کر صلہ رحمی بجا لاتے ہیں ۔ داستانیں سنانا اور حافظ شیرازی کے اشعار پڑھنا بھی اس رات کی روائتوں میں شامل ہے۔ اس تقریب میں مختلف پھل، خشک میوہ جات اور مٹھائیوں سمیت مختلف کھانوں کے علاوہ تربوز کو بھی خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔