غزہ، اب بھی زندہ ہے
Nov ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
غزہ میں بحران کو دو برس بیت چکے ہیں، اور یہ خطہ اب بھی تباہی اور بے گھری کے سائے میں ہے۔
مکانات اور گلیاں ملبے میں بدل چکی ہیں، اسکول اور اسپتال شدید نقصان اٹھا چکے ہیں، اور ہزاروں خاندان بے گھر ہیں۔ اس عرصے میں لوگ پانی، بجلی اور بنیادی سہولتوں کی کمی سے دوچار رہے ہیں، جبکہ روزمرہ زندگی جنگ اور محاصرے کے دباؤ میں گزری ہے۔
یہ تصاویر رپورٹ غزہ کے عوام کی زندگی کا قریب منظر پیش کرتی ہے: درد سے بھرے چہرے، بچے جو ملبے میں کھیلتے ہیں، اور عورتیں جو امید اور مزاحمت کے ساتھ دن گزارتی ہیں۔ ہر تصویر ان دو برسوں کی کہانی سناتی ہے — جنگ، آوارگی اور تباہی کی، اور ساتھ ہی غزہ کے عوام کی تاب آوری اور انسانی روح کو نمایاں کرتی ہے۔