Jun ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • سید محسن علی - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست راجستھان کے صدر مقام جے پور سے سید محسن علی صاحب نے

لکھتے ہیں کہ ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سن رہا ہوں اور  جس حد تک ممکن ہوسکتا ہے ریسیپشن رپورٹ بھی ارسال کرتا ہوں آپ کی طرف سے دوران نشریات کبھی کبھی ریسیپشن رپورٹ بھیجنے والے دوستوں کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے مجھے بہت اچھا لگتا ہے اور یہ احساس ہوتا ہے کہ سامعین اور ریڈیو انتظامیہ کے درمیان مضبوط رابطہ برقرار ہے بہرحال ریڈیو سے وابستہ رہنا انسان کی ایک اندرونی دلچسپی ہے اور میرے جیسے لاکھوں افراد ہیں جو آج کے اس تیز رفتار دور میں بھی ریڈیو سنتے ہیں اور ریڈیو سے ہی وابستہ ہیں، ریڈیو تہران سے میری دلی دلچسپی کی وجہ تہران ریڈیو کا نشریاتی معیار ہے جس میں گذشتہ چار دہائیوں سے کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے، انداز و معیار برقرار ہے جو ہماری زندگیوں میں رچ بس گیا ہے۔ سید محسن علی صاحب نے اپنے تفصیلی خط میں ایک ایک پروگرام کے بارے میں اپنی رائے تحریر کی ہے مجموعی طور پر انہوں نے گذشتہ دو ماہ کے دوران پیش کیئے جانے والے پروگراموں کے بارے میں اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس