Mar ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی چند احادیث

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی چند احادیث پیش خدمت ہے۔

حدیث (۱(

قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا : ” ما یصنع الصائم بصیامہ اذا لم یصن لسانہ و سمعہ و بصرہ و جوارحہ

ترجمہ :

حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں:

اگر روزہ دار حالت روزہ میں اپنی زبان، اپنے کان و آنکھ اور دیگر اعضاء کی حفاظت نہ کرے تو اس کا روزہ اس کے لئے فائدہ مند نہیں ہے “۔

 

حدیث(۲(

قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا :

یا ابا الحسن انی لا مستحیی من الٰھی ان اکلف نفسک ما لا تقدر علیہ

ترجمہ :

حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں :

اے علی مجھے خدا سے شرم آتی ہے کہ آپ سے ایسی چیز کی فرمائش کروں جو آپ کی قدرت سے باہر ہے “۔

 

حدیث(۳(

قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا :

الزم عجلھا فان الجنة تحت اقدامھا

ترجمہ :

حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں :

ماں کے پیروں سے لپٹے رہو ( ماں کا احترام کرو)  اس لئے کہ جنت انہیں کے پیروں کے نیچے ہے “۔

 

حدیث(۴(

قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا :

خیر للنسا ان لا یرین الرجال و لا یراھن الرجال

ترجمہ :

حضرت فاطمہ زھرا (ع) فرماتی ھیں :

عورتوں کے لئے خیر و صلاح اس میں ہے کہ نہ تو وہ نا محرم مردوں کو دیکھیں اور نہ نامحرم مرد ان کو دیکھیں “۔

 

حدیث(۵(

قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا :

حبب الٰھی من دنیاکم ثلاث : تلاوة کتاب اللہ و المنظر فی وجہ رسول اللہ

و الانفاق فی سبیل اللہ

ترجمہ :

حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں :

میرے نزدیک تمہاری اس دنیا میں تین چیزیں محبوب ہیں: تلاوت قرآن مجید ، زیارت چہرہ رسول خدا  اور راہ خدا میں انفاق “۔

 

حدیث(۶(

قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا :

من اصعد الی اللہ خالص عبادتہ اھبط اللہ عزو جل الیہ افضل مصلحتہ

ترجمہ :

حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں :

ہر وہ شخص جو اپنے خالصانہ عمل کو خداوندعالم کی بارگاہ میں پیش کرتا ہے خدا بھی اپنی بہترین مصلحت اس کے حق میں قرار دیتا ہے “۔


 

حوالہ :

۱۔ تحف العقول ص ۹۵۸

۲۔ تحف العقول ص ۹۵۸

۳۔ تحف العقول ص ۹۵۸

۴۔ تحف العقول ص ۹۶۰

۵۔ تحف العقول ص۹۶۰

۶۔ تحف العقول ص۹۶۰

ٹیگس