Dec ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • انسان نما ایرانی روبوٹ نے دھوم مچادی - ویڈیوز

سورنا چار نامی نیا انسان نما ایرانی روبوٹ منظر عام پر آگیا ہے۔

ایران میں تیار کیے جانے والے پہلے جدید ترین انسان نما روبوٹ کی تقریب رونمائی تہران یونیورسٹی میں منقعد ہوئی جس میں نائب صدر برا‏‏‏ئے سائنس و ٹیکنالوجی سورنا ستاری بھی موجود تھے۔

سورنا سیریز کا یہ جدید ترین انسان نما روبوٹ سات انسانی خصوصیات کا مالک ہے۔

سورنا چار کا وزن ستر کلو اور قد ایک سو ستر سینٹی میٹر ہے۔

یہ روبورٹ اعشاریہ سات کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ناہموار زمین پر اپنا توازن برقرار رکھنے کے بھی قابل ہے۔

یہ روبوٹ ہاتھ ملانے، احترام کرنے اور مختلف اشیا کو اٹھانے کی بھی توانائی رکھتا ہے۔

سورنا چار کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ وہ سو کے قریب اشیا کو پہنچان بھی سکتا ہے اور مختلف سوالوں کے فارسی زبان میں جواب دے سکتا ہے۔

یہ روبوٹ کسی بھی فرد کی نقل اتارنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

ٹیگس