شوگر میں مبتلا افراد کے لئے ایک خوشخبری
سائنسدانوں نے اب ایک ایسی چپ تیار کر لی ہے جو بدن کو زخمی کئے بغیر خون میں موجود شوگر کی مقدار کا پتہ لگا لیتی ہے۔
آسٹریلیائی دانشوروں نے ایک ایسی چِپ (chip) تیار کر لی ہے جس کی مدد سے بدن کو زخمی کئے بغیر خون میں موجود شوگر کی مقدار کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
سیٹیزن ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سائنسداں ایک ایسی چپ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو بدن کو زخمی کئے بغیر اور انسان کے لعاب دہن میں موجود گلوکوز کی مدد سے شوگر کی مقدار کا پتہ لگا لیتی ہے۔
یہ چپ نیو کاسل یونیورسٹی میں تیار کی گئی ہے جس کی مدد سے شوگر یا ذیابیطس کے مریض اب آسانی سے اپنے بدن کی شوگر کی سطح کا پتہ لگا سکیں گے اور اس طرح اب بیماروں کے لئے طویل عرصے سے باعث تکلیف بنے قدیمی طریقہ کار کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
اس چِپ کو بنانے والی ٹیم کے سربراہ پروفیسر پال ڈستر کا کہنا ہے یہ چِپ پرنٹ کئے جانے کے قابل ہے جس کے باعث اسکے اخراجات میں بھی خاصی کمی آ گئی ہے۔
(مآخذ: فارس نیوز)