Mar ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران کی آبادی سات کروڑ نوے لاکھ سے زیادہ ہوگئی

ایران کے ادارہ شماریات کے سربراہ نے کہا ہے کہ دوہزار سولہ کی مردم شماری کے مطابق ایران کی کل آبادی سات کروڑ نوے لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ایران کے ادارہ شماریات کے سربراہ نے کہا ہے کہ دوہزار سولہ کی مردم شماری کے مطابق ایران کی کل آبادی سات کروڑ نوے لاکھ چھبیس ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ایران کے ادارہ شماریات کے سربراہ امید علی پارسا نے تہران میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کی شہری آبادی پانچ کروڑ نوے لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ دیہی آبادی دوکروڑ سات لاکھ سے زائد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تازہ ترین مردم شماری کے مطابق ایران میں جنسی تناسب کے لحاظ سے مردوں کی تعداد خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہے چنانچہ ایک سو تین مردوں کے مقابلے میں خواتین کی تعداد ایک سو ہے۔

مجموعی طور پر ایران میں مردوں کی تعداد چار کروڑ چار لاکھ اٹھانوے ہزار چار سو بیالیس اور خواتین کی کل تعداد تین کروڑچورانوے لاکھ سات ہزارآٹھ سو اٹھائیس ہے۔

ٹیگس