Apr ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۳:۰۰ Asia/Tehran
  • آیت کا پیغام (2) : چھوٹی لکڑیاں

فَمَن یَعمَل مِثقَال ذَرَّۃ خَیرَا یَرَہ (سورہ زلزال،آیت ۸)

ہم نے دیکھا ہے کہ جب بڑی لکڑیوں کو جلانا ہوتا ہے تو اس کے لئے چھوٹی لکڑیاں استعمال کی جاتی ہیں اور انکے ذریعہ بڑی لکڑیوں کو جلایا جاتا ہے۔ اسی طرح بڑے گناہ یا گناہان کبیرہ ہوتے ہیں جنکی شروعات چھوٹے چھوٹے گناہوں سے ہوا کرتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم نے چھوٹے اعمال کو بھی اہم سمجھتے ہوئے ان کے انجام کی جانب ہمیں متوجہ کیا ہے۔ارشاد ہوتا ہے:

فَمَن یَعمَل مِثقَال ذَرَّۃ خَیرَا یَرَہ (سورہ زلزال،آیت ۸)

ایک ذرہ کے برابر بھی ہم کوئی کام کریں گے اسکا نتیجہ ہمیں قیامت میں نظر آئے گا۔ اس لئے برائی اگرچہ چھوٹی ہی کیوں نہ ہو،اسکے انجام سے ہمیں روبرو ہونا ہے۔

ماخوذ از:استاد محمد رضا رنجبر

ترجمہ و ترتیب:سید باقر کاظمی

 

 

ٹیگس