Apr ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۰ Asia/Tehran
  • آیت کا پیغام (3): انگور کی بیل

أَلَّا تَتَّخِذُوا مِن دُونِي وَكِيلًا (سورہ اسراء ۔ آیت ۲)

انگور کی کمزور اور ناتواں بیل اسی وقت بڑھتی اور پھلتی پھولتی ہے جب وہ کسی بلند اور مضبوط درخت، دیوار یا لکڑی کا سہارا لے لیا کرتی ہے۔

ہماری مثال بھی انگور کی اُسی کمزور اور نازک بیل کی مانند ہے جو خود اپنے طور پر کھڑی نہیں ہو پاتی اور کوئی مضبوط سہارا لئے بغیر صحیح سے پھل بھی نہیں دیتی۔مگر جب اسے کسی مضبوط شییٔ کا سہارا مل جاتا ہے تو کھڑی بھی ہو جاتی ہے اور ڈھیر سا میٹھا پھل بھی دوسروں کو دیتی ہے۔

ہم بھی اگر اس دنیا میں رشد کے خواہاں ہیں اور ترقی کی منزلیں طے کرنا چاہتے ہیں، سماج کے لئے کسی لائق بننا چاہتے ہیں تو ہمیں ایک مستحکم اور مضبوط ذات پر تکیہ کرنا ہوگا۔

اب سوال یہ کہ کیا پروردگار سے بڑھ کر کوئی بلند اور مضبوط سہارا اس دنیا میں ممکن ہے؟! یقینا ایسا نہیں ہے۔

ارشاد ہوتا ہے:

 أَلَّا تَتَّخِذُوا مِن دُونِي وَكِيلًا (سورہ اسراء ۔ آیت ۲)

میرے علاوہ کسی اور کو اپنا سرپرست اور سہارا مت بنانا۔

تو آئیں انگور کی بیل کی مانند رحمت خدا کے گلے میں باہیں ڈال کر اپنے پروردگار کے سہارے اپنی زندگی کو کامیاب بنائیں!

ماخوذ از:استاد محمد رضا رنجبر

ترجمہ و ترتیب:سید باقر کاظمی

 

ٹیگس