Apr ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۰ Asia/Tehran
  • آیت کا پیغام (7): قینچی

فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَّيِّنًا (سورہ طہٰ ۔ آیت 44)

آپ نے درزی کو دیکھا ہوگا کہ وہ اپنی قینچی کو ہر کچھ دن پر تیز کرتا ہے۔کیوں کہ اسکی دھار کند ہو جاتی ہے۔دیکھ کر تعجب بھی ہوتا ہے کہ آخر کس طرح ایک نرم و نازک کپڑا لوہے اور فولاد سے بنی ہوئی قینچی کی دھار کو کند کر دیا کرتا ہے!

کچھ یہی صورتحال ہمارے اخلاق کی بھی ہے۔بعض لوگ ہوتے ہیں جو ہمارے ساتھ سختی اور بد اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اپنی تیز دھار زبان سے ہماری شخصیت پر حملہ آور ہوتے ہیں اور اسے نقصان پہونچانا چاہتے ہیں۔ مگر ہم نرم کپڑے کی مانند اپنی نرم زبان اور نیک اخلاق سے انکی سخت زبان اور بد اخلاقی کی تیزقینچی کو با آسانی کند کر سکتے ہیں۔

فرعون ایک قینچی تھا مگر جب خدا نے جناب موسیٰ اور جناب ہارون علیہما السلام کو اسکے پاس بھیجا تو تاکید فرمائی کہ اس سے نرم اندازمیں بات کرنا۔

ارشاد ہوتا ہے:

فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَّيِّنًا (سورہ طہٰ ۔ آیت 44)

تم لوگ فرعون سے نرم زبان میں بات کرنا۔

 

ماخوذ از:استاد محمد رضا رنجبر

ترجمہ و ترتیب:سید باقر کاظمی

ٹیگس