Apr ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۰ Asia/Tehran
  • آیت کا پیغام (8): ردی کاغذ !

وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ (سورہ آل عمران آیت 134)

جب کبھی آپ دکان پر بیگ یا پرس خریدنے جاتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ دکان میں چاروں طرف اچھے اچھے خوبصورت بیگ ٹنگے ہوئے ہیں۔

جب ان میں سے کسی ایک بیگ کو دیکھنا چاہتے ہیں اور اسے کھولتے ہیں تو کیا دیکھتے ہیں کہ اس کے اندر پرانے اخبار اور ردی کے کاغذ بھرے ہوئے ہیں جنکی وجہ سے وہ بیگ دیکھنے میں اچھا لگ رہا تھا۔ تو اگراس میں بھری ردی اور پرانے اخباروں کو نکال دیا جائے تو پھر وہ نیا بیگ اتنا اچھا نہیں لگتا جتنا پہلے لگ رہا تھا۔

انسان کا غصہ بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔اگر اسکو کنٹرول کر کے اپنے وجود کے اندر ہی رکھا جائے تو انسان کی شخصیت نکھرتی ہے اور لوگ اسے اچھی اور باعزت نگاہوں سے دیکھتے ہیں مگر جیسے ہی غصہ بے قابو ہو کر ظاہر ہوتا ہے تو انسان کی شخصیت میں کوئی حسن باقی نہیں رہ جاتا اور لوگوں کی نظروں میں بھی اسکی پہلی والی عزت باقی نہیں رہ جاتی۔

یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم نے صاحبان ایمان و تقوا کی ایک اہم خصوصیت یہ بیان کی ہے کہ وہ غصہ کو قابو میں رکھتے ہیں۔ ارشاد ہوتا ہے:

وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ (سورہ آل عمران آیت 134)

صاحبان ایمان و تقوا غصے کو پی جایا کرتے ہیں۔

 

ماخوذ از:استاد محمد رضا رنجبر

ترجمہ و ترتیب:سید باقر کاظمی

ٹیگس