Apr ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۰ Asia/Tehran
  • آیت کا پیغام (12) : سورج

يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَيَهْدِي بِهِ كَثِيرًا (سورہ بقرہ ۔ آیت ۲۶)

سورج کا اصل کام ہے فائدہ پہونچانا اور وہ اپنا کام بخوبی انجام دیتا ہے۔ مگر یہی سورج بعض اوقات نقصان دہ بھی ہوتا ہے۔ زمین میں لگے ہوئے پودھے پراگر سورج کی کرنیں پڑیں تو وہ اسکے لئے فائدہ مند ہوتی ہیں اور پودھے کی نشو و نما میں دھوپ کا نہایت اہم کردار ہوتا ہےاور دھوپ ہی سے پودھے کو تر و تازگی اور شادابی حاصل ہوتی ہے۔ لیکن اگر کسی پودھے کو زمین سے اکھاڑ دیا جائے تو پھر یہی سورج اسکے لئے نقصان دہ اور مضر ہوتا ہے۔ جس قدراس پودھے پر سورج کی دھوپ پڑے گی اس قدراس میں خشکی اور مرجھاہٹ پیدا ہوگی۔

قرآن کریم  کی مثال بھی سورج کے مانند ہے یعنی کچھ لوگوں کے لئے یہ قرآن کریم باعث ہدایت ہے اور بعض لوگ اسی قرآن مجید کے ذریعہ گمراہی کی جانب نکل جاتے ہیں۔

ارشاد ہوتا ہے:

يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَيَهْدِي بِهِ كَثِيرًا (سورہ بقرہ ۔ آیت ۲۶)

بہت سے لوگ اس کتاب کے ذریعہ گمراہ اور بہت سے ہدایت یافتہ ہوتے ہیں۔

 

تحریر:استاد محمد رضا رنجبر

ترجمہ و ترتیب: سید باقر کاظمی

 

ٹیگس