آیت کا پیغام (14) : پانی
والَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (سورہ بقرہ ۔ آیت ۸۲)
پانی اگر زمین کے اندر ہی رہے اور زمین کی سطح پر جاری نہ ہو تو اسکا کیا فائدہ؟!
نہ اس سے کسی درخت کی آبیاری کی جا سکتی ہے اور نہ اس سے کسی کی پیاس بجھائی جا سکتی ہے۔پانی اس وقت فائدہ مند ہے جب وہ زمین کے اندر سے سطح زمین پر آجائے۔
انسان کی مثال بھی بالکل یہی ہے۔ اگر اسکا دل پاک ہو اور اس میں ایمان و عقیدہ پایا جاتا ہو مگر وہ اعمال کی شکل میں اسکے قول و فعل اور کردار میں جاری نہ ہو تو پھر وہ بھی بے سود ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم نے ایمان کے ساتھ عمل پر بھی تاکید فرمائی ہے کیوں کہ بغیر عمل کے ایمان کوئی فائدہ نہیں پہونچاتا۔
ارشاد ہوتا ہے:
والَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (سورہ بقرہ ۔ آیت ۸۲)
اور جو لوگ ایمان لائیں گے اور نیک عمل کریں گے وہی جنتی ہیں اور جنت میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
تحریر:استاد محمد رضا رنجبر
ترجمہ و ترتیب:سید باقر کاظمی