May ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۰ Asia/Tehran
  • آیت کا پیغام (18) : پھلوں کی ٹوکری

فَلَعْنَةُ اللَّـهِ عَلَى الْكَافِرِينَ (سورہ بقرہ ۔ آیت 89)

کیا آپ کبھی پھلوں سے سجی ہوئی ایک ٹوکری کسی بچہ کے سامنے رکھنا پسند کریں گے؟ شاید آپ کا جواب ہو کہ نہیں! کیوں کہ وہ بچہ اس ٹوکری میں رکھے پھلوں میں سے تھوڑا سا اٹھا کر کھائے گا اور باقی ضائع کر دے گا۔ نتیجہ یہ ہوگا کہ پھر وہ پھل دوسروں کے لئے قابل استعمال نہیں رہ جائیں گے۔

اللہ کی رحمت بھی پھلوں سے سجی اسی ٹوکری کی طرح ہے۔ وہ اپنی رحمت کو کافروں یا ظالموں کے حوالے نہیں کرتا کیوں کہ وہ اسے تباہ کر دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی رحمت کو کافروں اور ظالموں کی دسترس سے دور رکھتا ہے۔ رحمت سے محروم رکھنے کو  قرآن کریم کی زبان میں ’’لعنت‘‘ کہا جاتا ہے۔

ارشاد ہوتا ہے:

فَلَعْنَةُ اللَّـهِ عَلَى الْكَافِرِينَ (سورہ بقرہ ۔ آیت 89)

تو اب کافروں پر خدا کی لعنت ہے یعنی وہ لوگ رحمت خدا سے دور ہیں۔

یا ایک اور مقام پرارشاد ہے:

أَلَا لَعْنَةُ اللَّـهِ عَلَى الظَّالِمِينَ (سورہ ہود أ آیت 18)

آگاہ ہو جاؤ ظالمین پر خدا کی لعنت ہے یعنی رحمت خدا ان لوگوں سے دور ہے۔

 

تحریر:استاد محمد رضا رنجبر

ترجمہ و ترتیب:سید باقر کاظمی

 

 

ٹیگس