قرآن کریم کی پچسویں بین الاقوامی نمائش کا اختتام
قرآن کریم کی پچیسویں بین الاقوامی نمائش کی اختتامی تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات تہران کے مصلائے امام خمینی میں قرآن کریم کی پچیسویں بین الاقوامی نمائش کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔
قرآن کریم کی پچیسویں بین الاقوامی نمائش کے انچارج محمد رضا حشمتی نے اختتامی تقریب میں کہا کہ معاشرے کو قرآنی مفاہیم منتقل کرنے میں آرٹ و فن کا زیادہ سرگرم ہونا اس بار کی نمائش کی جملہ کامیابیوں میں شمار ہوتاہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بار کی نمائش میں پہلے سے بھی زیادہ تعداد میں ویجویل آرٹ، فلم اور اینیمیشن کو پیش کیا گیا اور بچوں کے لئے قصے اور گیم کی شکل میں قرآنی مفاہیم اور واقعات کو پیش کرنا بھی گذشتہ برسوں کی نمائش کے مقابلے میں ایک نیا کام تھا۔
قرآن کریم کی بین الاقوامی نمائش کے انچارج نے کہا کہ نمائش دیکھنے والوں نے نمائش کو بیحد پسند کیا جس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ اس بار کی بھی نمائش گذشتہ برسوں کی ہی طرح کامیاب رہی ہے۔
اس بار کی نمائش میں قرآن کریم سے متعلق پچاس نئے ڈیجیٹل اور مکتوب نیز آڈیو اور ویڈیوز پرمشتمل فن پارے بھی پیش کئے گئے۔
قرآن کریم کی پچیسیوں بین الاقوامی گذشتہ تیس مئی کو تہران میں شروع ہوئی تھی۔