May ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۰ Asia/Tehran
  • آیت کا پیغام (28) : آرٹسٹ

إھْدِنا؛یعنی خداوندا ہماری ہدایت فرما! (سورہ حمد ۔ آیت 6)

ایک آرٹسٹ اچھی آرٹ کیسے بنا لیتا ہے؟وجہ کیا ہے کہ کئی لوگ مل کر بھی اس جیسی آرٹ نہیں بنا پاتے؟! یا ایک خطاط اس قدر اچھی خطاطی کیسے کر لیتا ہے جبکہ ہماری تحریر اور ہماری خطاطی میں وہ حسن پیدا نہیں ہو پاتا؟

در اصل وجہ یہ ہے کہ ان لوگوں کے ہاتھ ہدایت یافتہ ہیں مگر ہمارے ہاتھوں نے ہدایت حاصل نہیں کی ہے۔انہوں نے مشق کے بعد پریکٹس کے بعد اپنے ہاتھوں کو ایک خاص نہج پر گامزن کر دیا ہے جس کے بعد وہ با آسانی ایسی حسین تخلیقات خلق کر لیتے ہیں جو ہمارے بس سے باہر ہوتی ہیں۔

افکار، کردار، تحریر، سماعت بصارت، آپسی رشتے وغیرہ وغیرہ، یا کل ملا کر زندگی، تبھی خوبصورت اور حسین ہوتی ہے جب وہ ہدایت کے سایہ میں ہو۔

یہی وجہ ہے کہ ہم روزانہ کئی بار اپنے پروردگار سے ہدایت کی دعا کرتے ہیں:

ارشاد ہوا ہے:

إھْدِنا؛یعنی خداوندا ہماری ہدایت فرما! (سورہ حمد ۔ آیت 6)

ہماری آنکھوں کی ہدایت فرما تاکہ ہم اچھا دیکھ سکیں۔

ہمارے کانوں کی ہدایت فرما تاکہ ہم اچھا سن سکیں۔

ہماری زبان کی ہدایت فرما تاکہ ہم اچھا بول سکیں۔

ہمارے قلم کی ہدایت فرما تاکہ ہم اچھا لکھ سکیں۔

ہمارے دل و دماغ کی ہدایت فرما تاکہ ہم صحیح اور حق بات کو سمجھ کر اسے قبول کر سکیں۔

 

تحریر:استاد محمد رضا رنجبر

ترجمہ ترتیب:سید باقر کاظمی

 

 

 

ٹیگس