پاکستان میں فارسی زبان کے نئے کورس کا آغاز
Oct ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فارسی زبان کے نئے کورس کا آغاز ہو گیا۔
اس موقع پر اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ یا کلچرل سینٹر میں ایک تقریب میں منعقد کی گئی جس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کے پروفیسر عون ساجد نقوی کے علاوہ فارسی کے کورس میں شریک نئے اور پرانے طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عون ساجد نقوی نے فارسی کو ایران اور پاکستان کا مشترکہ ورثہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان دیرینہ مذہبی، ثقافتی، لسانی، ادبی اور تاریخی رشتے قائم ہیں جنہیں مزید فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔