Mar ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • کرمانشاہ کا قلب مقدس

ایک سو ساٹھ اسکوائر میتر پر بنائے جانے والےا س کلیسا کی چھت کے لئے شیروانی کا استعمال کیا گیا ہے اور چھت کے اندر خوبصورت  لکڑی کا کام نمایاں ہے۔ پکی اینٹوں سے بنے اس کلیسا کی کھڑکیوں اور دروازوں کو محرابوں کی شکل دی گئی ہے

صوبہ کرمانشاہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مغرب میں واقع ہے۔ اس کا شمار ایران کے ان صوبوں میں ہوتا ہے کہ جو اپنے مذہبی عمارتوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

ویسے تو مسلمانوں کے مذہبی مقامات نے اس صوبے کو بہت زیادہ رونق بخشی ہے لیکن یہاں ایران کے چند خوبصورت کلیسا بھی موجود ہیں۔

" پنطی کاستی"، "نماز خانہ"، اور "قلب مسیح" کرمانشاہ کے مشہور و معروف کلیسا ہیں۔

 

 

صوبے کے مرکزی شہر کرمانشاہ میں یہاں کا معروف کلیسا قلب مقدس مسیح دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ آئے اس کلیسا کے بارے میں آپ کو کچھ اہم باتیں بتاتے ہیں۔

یہ کلیسا سنہ ۱۹۱۴ کو کو بنایا گیا۔ قاجاری دور حکومت میں بنائے جانے والے اس کلیسا کی تعمیر کا حکم اس وقت کے عیسائی مذہبی رہنما " اسقف یوحنانیان" نے دیا اور پھر ان تعمیرات کی براہ راست نگرانی بھی کی۔

 

اسقف یوحنانیان ایران کے عیسائیوں کی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایران میں کلیساوں کی تعمیر کے علاوہ کتابیں بھی لکھی ہیں اور بعض کتابوں کا دوسری زبانوں سے ترجمہ بھی کیا ہے۔ وہ ایک عرصے تک ایرانی کیتھولک عیسائیوں کے سربراہ بھی رہے۔

ایک سو ساٹھ اسکوائر میتر پر بنائے جانے والےا س کلیسا کی چھت کے لئے شیروانی کا استعمال کیا گیا ہے اور چھت کے اندر خوبصورت  لکڑی کا کام نمایاں ہے۔ پکی اینٹوں سے بنے اس کلیسا کی کھڑکیوں اور دروازوں کو محرابوں کی شکل دی گئی ہے۔ مرکزی دروازے کے بالکل اوپر ایک پتھروں کے زریعے ہی ایک صلیب نما روشن دان بنایا گیا ہے جس نے اس عمارت کو مذہبی رنگ دے دیا ہے۔

یہ کلیسا اپنی تعمیر کے نوے سال بعد ایران کے قومی ورثے کا حصہ بن گیا۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں اب تک سو کے قریب کلیساوں کو قومی ورثے کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

 

 

ٹیگس