Mar ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran

یا مقلب القلوب و الابصار یا مدبرالیل و النهار یا محول الحول و الاحوال حول حالنا الی احسن الحال

نوروز، ایران کے قدیم قومی تہواروں میں سے ایک تہوار ہے  یہ ایرانی سال کے آغاز اور بہار کی آمد کا اور فطرت اور قدرت کے حُسن کا جشن ہے.

نوروز کا دوسرا نام زندگی ميں اميد اور اعتدال، امن، دوستی اور انسانی وقار کا اظہار ہے اور ایرانی قوم کے درمیان عید نوروز کے دن جشن منانا ایک رائج رسم ہے.

نوروز فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی "نئے دن" کے ہیں. نوروز 21 مارچ بمطابق یکم فروردین یعنی نئے شمسی سال کے آغاز کا جشن ہے.

ایرانی قوم عید نوروز کو سال کے سب سے بڑے تہوار کے طور پر مناتی ہے. نیا سال شروع ہونے سے پہلے ہی لوگ اپنے گھروں کی صفائی شروع کر دیتے ہیں. اس کو ""خانہ تکانی"" کا نام دیا جاتا ہے. اس موقع پر لوگ ہر نئی چیز خریدنے کی کوشش کرتے ہیں. عید نوروز سے پہلے بازاروں کی رونق دیکھنے کے لائق ہوتی ہے. بچے اور بڑے سبھی عید نوروز کے لیے نئے لباس و کپڑے خریدتے ہیں.

نوروز کی ایک دلچسپ رسم یہ ہے کہ لوگ سال کے آغاز پر اپنے گھروں میں ایک خصوصی دسترخوان بچھاتے ہیں جس پر سات مختلف اور مخصوص اشیاء رکھی جاتی ہیں جن کا نام حروف تہجی کے مطابق "س" سے شروع ہوتا ہے. اس رسم کو "ھفت سین " کا نام دیا جاتا ہے.

نوروز 12 ممالک ميں منايا جاتا ہے جن میں اسلامی جمہوريہ ايران، ترکی، آذربائيجان، ہندوستان، پاکستان، ازبکستان، کرغستان، قازقستان، افغانستان، ترکمانستان، تاجکستان اورعراق شامل ہيں.

اسلامی جمہوریہ ایران کے وقت کے مطابق نئے ھجری شمسی سال یعنی نوروز کا آغاز اس سال 20 مارچ بروز بدھ ، رات  7 بجکر 45 منٹ  اور 26 سیکنڈ پر ہوگا۔

Image Caption

 

تحویل سال کے اولیں لمحات میں ایرانی عوام دعائے تحویل سال پڑھتے ہیں، " یامحول الحول والاحوال" کا ورد کرتے ہیں، یاد و ذکرخدا سے نئے ہجری شمسی سال کا آغاز کرتے ہیں اور خدا کی جانب اپنی توجہ میں اضافہ کرتے ہیں۔

ٹیگس