امام العصرعجل اللہ فرجہ الشریف کا مختصر تعارف
حضرت امام زمانہ علیہ السلام کا مختصر تعارف ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔
1- نسب مبارک
مولا امام زمانہ علیہ السلام عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف امام حسن عسکری علیہ السلام فرزند ہیں اور والد ماجد سے آپ علیہ السلام کا سلسلہ نسب حضرت ہاشم علیہ السلام سے جا ملتا ہے۔
امام زمانہ علیہ السلام کی والدہ ماجدہ بی بی نرجس خاتون تھیں جنکا اصل نام ملیکہ خاتون دختر یشوی بن قیصر (بادشاہ روم) بن شمعون بن حمون بن صفا وصی حضرت عیسی علیہ السلام تھا۔
2- ازواج و اولاد
امام زمانہ علیہ السلام کی ازواج اور اولاد کے بارے اللہ تعالی جانتا ہے۔
3- القابات و کنیت
آپ علیہ السلام کے القابات میں سے چند یہ ہیں:
بقیةاللہ علیہ السلام،
حجة اللہ علیہ السلام،
خلف الصالح علیہ السلام،
شرید غریم علیہ السلام،
قاٸم آلِ محمد علیہ السلام،
مھدی علیہ السلام،
منتظر علیہ السلام،
صاحب الامر علیہ السلام،
صاحب آخر الزمان علیہ السلام،
صاحب العصر علیہ السلام،
آپ علیہ السلام کی کنیت ابوالقاسم ہے۔
4- نوابِ اربعہ
امام علیہ السلام کے چار خاص ناٸبین یہ تھے جن کو نوابِ اربعہ کہتے ہیں۔
حضرت عثمان بن سعید عمروی،
محمد بن عثمان بن سعید عمروی،
حسین بن روح،
اور
ابوالحسن علی بن محمد سمری۔
5- ولادت باسعادت اور کچھ حالات
امام زمانہ علیہ السلام کی ولادت باسعادت 15 شعبان المعظم 255 ھجری بروز جمعةالمبارک بوقت صبح صادق بمقام سامرا عراق ہوٸی۔
والدہ ماجدہ کے نام
امام زمانہ علیہ السلام کی والدہ ماجدہ کے چند نام بمعہ معانی یہ ہیں:
نرجس خاتون (پھول)
خمط (لذیذ پھل)
سوسن (خوشبودار پھول)
حدیثہ (نٸی)
حکیمہ (دانا)
ملیکہ (شہزادی)
امام علیہ السلام کیوں غاٸب ہیں؟
مصلحتِ خداوندی ہے تاکہ قیامت تک ہدایت کا سلسلہ جاری رہے،
شبِ قدر نزول ملاٸکہ ہوتا رہے،
آلِ رسول ﷺ پر ڈھاٸے جانیوالے مظالم کا بدلہ لیا جا سکے۔
313 سپاہی
امام زمانہ علیہ السلام جب مکہ سے خروج کریں گے ان کے ساتھ 313 سپاہی ہوں گے۔
یہ 313 سپاہی تقریباً 101 شہروں میں سے شامل ہوں گے۔
شروع میں 313 کا یہ لشکر آخر میں 10 ہزار سے زیادہ ہوگا۔
امام زمانہ علیہ السلام کے حق میں قرآن مجید میں 106 آیات ہیں۔
امام زمانہ علیہ السلام کو سلام اس طرح کیا جاٸے۔
السلام علیک یا بقیة اللہ
بحوالہ ۔
مجالس المومنین۔
الثات الھد
نجم الثاقب۔
المھدی فی القرآن۔
تذکرة المعصومین۔
شجرةالمبارکہ۔