Apr ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۸ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی کا تہران میں عالمی کتب میلے کا معائنہ

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں جاری عالمی کتاب میلے کا دورہ کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای پیر کی صبح تہران میں جاری بتیسویں بین الاقوامی کتب میلے میں پہونچے اور وہاں لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا۔
 رہبر انقلاب اسلامی نے میلے میں شریک بعض ناشروں سے بھی ملاقات کی اور ان کی تازہ ترین کتابوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
اس موقع پر ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی رہنما عباس صالحی بھی رہبر انقلاب اسلامی کے ہمراہ تھے۔
رہبر انقلاب اسلامی، کتب بینی کے خود بھی شوقین ہیں اور دوسروں کو، کتاب پڑھنے اور اس سے مانوس ہونے کی ہدایت و نصیحت بھی فرماتے ہیں۔
 رہبر انقلاب اسلامی نے عالمی کتب میلے کے معائنے کے موقع پر فرمایا کہ صورتحال سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ اب بھی کتاب خریدتے اور اس کا مطالعہ کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بتیسواں عالمی کتب میلہ چوبیس اپریل سے تہران میں شروع ہو گیا ہے اور چار مئی تک جاری رہے گا۔

ٹیگس