امام زمانہ (عج) اور ہماری ذمہ داری
Jun ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
حضرت امام جعفر صادق (ع) فرماتے ہیں کہ
"خدا اس بندے پر رحمت کرے جو ہماری محبت کے ذریعے لوگوں کو ہمارے قریب لاتا ہے"
غیبت کے زمانے میں امامِ زمانہ (عج) کو ماننے والوں پر فرض ہے کہ وہ امامِ زمانہ (عج) کو لوگوں میں محبوب بنائیں۔
عقل کا بھی یہ تقاضا ہے کہ نیک اور پرہیز گار لوگوں سے محبت کی جائے۔
اسی لیے امامِ زمانہ (عج) کی محبت ہم پر واجب ہے۔
امامِ زمانہ (عج) سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنے کردار و عمل کو ان کے حکم کے مطابق ایسا بنا لیں کہ دنیا کو یہ جاننے میں دلچسپی پیدا ہو جائے کہ ہم لوگ کس عظیم انسان کے پیروکار ہیں اور برعکس ایسا نہ ہو کہ ہمارے برے اخلاق کی بدولت لوگ ہم سے دور بھاگیں
روایت میں ہے:
" خدا اس بندے پر رحمت کرے جو ہمیں لوگوں کے درمیان محبوب کرے اور ہمیں لوگوں کی دشمنی اور کینہ کا نشانہ نہ بنائے۔ "