حدیث ؛ ما أقبَحَ بِالمُؤمِنِ أن تَكونَ لَهُ رَغبَةٌ تُذِلُّهُ
Dec ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
فرزند رسول حضرت امام حسن عسكري عليه السلام کا ارشاد گرامی ہے:
ما أقبَحَ بِالمُؤمِنِ أن تَكونَ لَهُ رَغبَةٌ تُذِلُّهُ
کتنی بری بات ہے کہ مومن اس چیز کی آرزو کرے جو اسے ذلیل و خوار کردے۔
دل میں کسی نہ کسی چیز کی آرزو ہونا فطری ہے البتہ مومن کبھی بھی ایسی خواہش نہیں کرتا جو اس کی رسوائی کا باعث ہو۔
مومن کے دل میں وہی خواہش ہوتی ہے جو اسے اللہ اور اس کے رسول سے قریب کرے۔
حوالہ:
تحف العقول ، ص 489