Mar ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • ایرانی فلم

ایرانی فلم، ڈرائیونگ کلاس کو امریکہ میں منعقدہ عالمی فلمی میلے کے خصوصی ایوارڈ بگ مڈی سے نوازا گیا۔

ایرانی فلم ڈرائیونگ کلاس کو امریکہ میں منعقدہ عالمی فلمی میلے کا خصوصی ایوارڈ بگ مڈی دیا گیا ہے۔  بگ مڈی فلم فیسٹیول طالب علموں کا قائم کردہ امریکہ کا سب سے قدیم فلمی میلہ ہے جس میں ہر سال سیکڑوں فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔ ایرانی فلم ڈرائیونگ کلاس کو آرمینیا میں ہونے والے سولہویں شارٹ فلم فیسٹیول میں گولڈن ایپری کوٹ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ یہ فلم اس سے پہلے آئرلینڈ کے ڈبلن فلم فیسٹیول اور برطانیہ کے آئی ول ٹیل فلم فیسٹیول کی بہترین فلم کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔ 
اسکے علاوہ یہ فلم امریکہ میں خواتین کے فلم فیسٹیول ٹوپاز کا اسپیشل جیوری ایوارڈ، اٹلی میں ہونے والے ریلیجیس فلم فیسٹیول کی بہترین فلم، جنوبی کوریا میں ہونے والے وومن فلم فیسٹول کی بہترین شارٹ فلم  اور امریکہ کے اوھائیو فلم فیسٹیول کا خصوصی ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہے۔
اس فلم کی ہیروئین لینڈا کیانی کو سن فرانسسکو میں ہونے والے ایرانی فلمی میلے میں بہترین ادارکارہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔
 ایرانی فلم ڈائریکٹر مرضیہ ریاحی نے ڈرائیونگ کلاس نامی اس فلم میں بڑی مہارت کے ساتھ، چھوٹی سی ایک کار میں بڑی دلسچپ کہانی کو سمویا ہے۔   

ٹیگس