عید نبوت و بعثت، عید اخلاق و انسانیت مبارک!
Mar ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۷:۲۹ Asia/Tehran
عید بعثت، عید نبوت و رسالت، عید بشریت و انسانیت پورے عالم انسانیت کو مبارک ہو۔
ہجرت سے ۱۳ برس قبل جس وقت حبیب خدا، رحمت للعالمین کی ذات اقدس نے چالیس برس مکمل کئے تو خلاق کائنات نے اپنے آخری نبی کے طور پر سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو انتخاب فرمایا اور یوں عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) کے بعد ایک بار پھر وحی الٰہی کے نزول کا آغاز ہوا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ و سلم اپنی بعثت کے فلسفے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: میں مکارم اخلاق یا اخلاقی فضائل و کمالات کو معراج عطا کرنے کے لئے مبعوث کیا گیا ہوں۔