Apr ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran

قرآن کریم خدا کی جانب سے نازل ہونے والی آخری کتاب ہدایت ہے،مگر افسوس کہ صورتحال کچھ ایسی ہے کہ دنیا والے تو درکنار سب مسلمان بھی اسے پڑھ پانے سے قاصر ہیں اور عالم اسلام میں ایک بڑی تعداد ان افراد کی ہے جو اسے پڑھنا بھی نہیں جانتے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ملاحظہ کیجئے جو آپ کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر سکتی ہے۔

قرآن کریم خدا کی جانب سے نازل ہونے والی آخری کتاب ہدایت ہے جس میں قیامت تک کے لئے بشریت کو درکار تمام تر سامان ہدایت موجود ہے اور اگر کوئی اُس کی پناہ میں آگیا تو وہ یقینی طور پر ساحل نجات تک پہونچ گیا۔

مگر افسوس کی بات کہ یہ صحیفۂ ہدایت اب تک کما حقہ توجہ کا مرکز نہ بن سکا اور صورتحال کچھ ایسی ہے کہ دنیا والے تو درکنار سب مسلمان بھی اسے پڑھ پانے سے قاصر ہیں اور عالم اسلام میں ایک بڑی تعداد ان افراد کی ہے جو اسے پڑھنا بھی نہیں جانتے۔ جب نوبت یہ ہے تو پھر یہ تحفۂ الٰہی ہدایت بانٹے تو کسے بانٹے؟ ہاتھ تھامے تو کس کا تھامے؟

بدن اُس وقت کانپ اٹھتا ہے جب قرآن کریم میں اُس کے لانے والے رسول رحمت کی زبانی نقل ہونے والی شکایت پر نظر پڑتی ہے، جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ و سلم روزِ قیامت بارگاہ خداوندی میں یہ شکوہ فرمائیں گے کہ خداوندا، میری قوم نے اس قرآن کو پس پشت ڈال دیا! (سورۂ فرقان، آیت ۳۰)

ماہ رمضان، ماہ قرآن ہے، رمضان، بہارِ قرآن کا موسم ہے۔ آئیے اس ماہ میں کتاب خدا کے تعلق سے اپنے فرائض کو پہچانیں اور اس کا دامن تھام کر ساحل نجات کی جانب حرکت کا آغاز کریں۔

ٹیگس