Aug ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کی یونیورسٹیوں میں تعاون کا سمجھوتہ

ایران اور ہندوستان کی دو یونیورسٹیوں نے سائنٹفک تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

ایران کی خلیج فارس یونیورسٹی اور ہندوستان کی پیٹروکیمیکل اینڈ انرجی یونیورسٹی کے درمیان ہونے والے اس سمجھوتے کے تحت اساتذہ اور طلبا کے تبادلے، مشترکہ تحقیقاتی منصوبے شروع کرنے، تعلیمی سرگرمیوں میں تعاون بڑھانے اور بین الاقوامی سطح کی مشکلات کے حوالے سے تحقیقی کاموں میں ایک دوسرے کاساتھ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ایران کی خلیج فارس یونیورسٹی کے چانسلر عبدالحمید مصلح نے بتایا ہے کہ اس سمجھوتے کی رو سے دونوں یونیورسٹیاں اپنی ترقی و پیشرفت کے لیے ایک دوسرے کے نام اور کاپی رائٹ سے بھی استفادہ کرسکیں گی۔خلیج فارس یونیورسٹی ایران کے جنوبی شہر بوشہر میں واقع ہے جہاں سات ہزار طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ 

ٹیگس