کون سا پرچم انتخاب کریں گے، سعودی شہری کا عجیب جواب+ ویڈیو
Oct ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۵:۴۸ Asia/Tehran
ایک ٹی وی چینل پر سعودی عرب کے ایک شہری کو مہمان کے طور پر بلایا گیا۔
ٹی وی اینکر نے اس سعودی شہری سے پوچھا کہ آپ کی دائیں طرف سعودی عرب کا پرچم ہے اور بائیں طرف ایران کا پرچم ہے، آپ کس پرچم کا انتخاب کریں گے۔
اس پر سعودی شہری نے کہا میں ایران کا پرچم انتخاب کروں گا۔
اس پر اینکر نے کہا کہ آپ سعودی شہری ہیں اس کے باوجود ایران کا پرچم انتخاب کریں گے۔
اس سعودی شہری نے کہا جی ہاں، کیوں کہ ایران، امریکی- صیہونی منصوبوں کے خلاف ہے جبکہ سعودی عرب اور بن سلمان کی حکومت امریکی- صیہونی منصوبوں کے خلاف جنگ کرنے والوں کے خلاف ہے۔
اس سعودی شہری نے کہا میں جمال عبد الناصر کا حامی ہوں، اگر مصر کا پرچم ہوتا تو میں مصر کے پرچم کا انتخاب کرتا کیونکہ جمال عبد الناصر صیہونی-امریکی منصوبوں کے خلاف تھے۔