توتو میں میں نہ کیا کرو! ۔ پوسٹر
Feb ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
فضول بحث اور توتو میں میں ایک ایسی عادت ہے جومعاشرے میں بہت زیادہ رائج ہے اور بعض لوگ اپنے مد مقابل پر اپنی برتری برقرار رکھنے کے لئے لمبی لمبی فضول بحثیں کرنے میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں اور خاموشی اختیار کرتے ہوئے سلسلۂ کلام روک دینے کو اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ جبکہ وہ اس بات سے غافل ہوتے ہیں کہ زیادہ بحث اور توتو میں میں کرنے سے دلوں میں کینہ و دشمنی پیدا ہو جاتی ہے۔ اسی حقیقت کی جانب امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام نے ہمیں متوجہ فرمایا ہے۔
ہائی کوالٹی پوسٹر یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیجئے!
پوسٹر ڈیزائننگ از: حدیث گراف