Dec ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • اردو کے عظیم شاعر مرزا غالب کا دو سو تیئسواں یوم پیدائش

آج اردو کے عظیم شاعر مرزا غالب کا دو سو تیئسواں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔

اردو کے عظیم ترین شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب ستائیس دسمبر سترہ سو ستانوے کو شہر آگرہ میں پیدا ہوئے اور تیرہ سال کی عمر میں اپنے آبائی شہر آگرہ کو خیر باد کہہ کے دہلی چلے گئے جہاں مستقل سکونت اختیار کی۔
مرزا غالب شروع میں فارسی میں شعر کہتے تھے لیکن پھر انھوں نے اردو زبان میں بھی شاعری شروع کی اور اردو کے عظیم ترین شاعر بن گئے ۔
مرزا اسد اللہ خان غالب پندرہ فروری اٹھارہ سو انہتر کو دہلی میں اس دار فانی سے رخصت ہوئے۔
مرزا غالب کے یوم پیدائش پر غالب اکیڈمی دہلی سمیت، ہندوستان اور پاکستان کے مختلف شہروں کے ادبی حلقوں،  اردو زبان و ادب کی انجمنوں اور برصغیر کی یونیورسٹیوں کے شعبۂ اردو میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

ٹیگس