انعامی مقابلہ، بہار انقلاب ۲۰۲۱ (ا)
انقلاب اسلامی کی کامیابی کو 42 برس ہونے کو ہیں اور یہ خمینی بت شکن کا لگایا ہوا شجرۂ طیبہ اب اپنی پانچویں دہائی میں پہنچ گیا ہے۔ بہار انقلاب اسلامی کی بیالیسویں سالگرہ کی آمد آمد ہے۔ اسی مناسبت سے سحر اردو ٹی وی نے ’’بہار انقلاب ۲۰۲۱‘‘ عنوان سے ایک انعامی مقابلے کا آغاز کیا ہے۔
انعامی مقابلے کے بارے میں کچھ باتیں
- مقابلہ ایک مہینے یعنی 9 جنوری 2021 سے 9 فروری 2021 تک جاری رہے گا
- اس مقابلے میں ہر ہفتے ایک سوال پیش کیا جائے گا
- ہر ہفتے سوال کے ساتھ ایک تاریخ بھی دی جائے گی اور اُسی تاریخ تک اس ہفتے کے سوال کا جواب آپ کو دینا ہوگا
- تمام چار سوالوں کا صحیح جواب دینے والے افراد کے درمیان سے قرعہ اندازی کے ذریعے ایک شخص کا انتخاب کیا جائے گا
- جوابات کو آپ ہمارے واٹس ایپ نمبر 982122162963+ کے ذریعے ہم تک پہنچا سکتے ہیں
- انعام جیتنے والے خوش قسمت کے نام کا اعلان اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے روز یعنی 22 بہمن مطابق 10 فروری کو کیا جائے گا
- جیتنے والا شخص $ 100 کا مستحق قرار پائے گا
چند اہم باتیں
- ہر فرد تمام جوابات دینے کے لئے ایک ہی موبائل نمبر کا استعمال کرے
- جواب دیتے وقت اپنے نام کے علاوہ اپنے ملک اور شہر کا نام بھی ضرور لکھیئے
- آپ کا نام آپ کے شناختی کارڈ (پاسپورٹ یا قومی آئی ڈی کارڈ وغیرہ) پر دئے گئے نام کے عین مطابق ہونا چاہئے
....................
سوال نمبر ۱
’’اگر امریکہ کلمہ شہادت لا الٰہ الا اللہ بھی زبان پر جاری کر دے، تب بھی ہم اس کو تسلیم نہیں کریں گے، کیوں کہ وہ ہمیں فریب دینے کے درپے رہتا ہے‘‘، یہ جملہ کس کا ہے؟
۱۔ قائد انقلاب اسلامی
۲۔ بانی انقلاب اسلامی
۳۔ قدس فورس کے شہید کمانڈر
نوٹ: اس سوال کا جواب آپ 17 جنوری تک ہمارے واٹس ایپ نمبر 982122162963+ پر دے سکتے ہیں۔
جواب اس طرح دیجئے: ٹائپ کیجئے : انعامی مقابلہ، بہار انقلاب ۲۰۲۱ سوال نمبر:... جواب _______ نام : ___________ موبائل نمبر : ___________ شہر : _____________ ملک : ________________
|