اقرأ بین الاقوامی قرآنی مقابلے کی تفصیلات
سحر اردو ٹی وی کی جانب سے گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی بہار قرآن ماہ رمضان کے مبارک اور پر مسرت موقع پر برادران سے مخصوص حُسن قرائت کا بین الاقوامی مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مقابلے کا طریقۂ کار
مقابلے میں شرکت کرنے کے لئے آپ برادران کو ہماری انتخاب کردہ آیات کی تلاوت کی آڈیو فائل واٹس ایپ کے ذریعے ہمیں ارسال کرنا ہوگی۔ یہ مرحلہ در حقیقت لائیو قرآنی مقابلے کا اینٹرینس ہوگا۔
اگر آپ اس مقابلے میں شرکت کے متمنی ہیں تو اپنی ’’خدادادی‘‘ آواز کو تحقیقی (مجلسی) تلاوت قرآن (مجلسی) سے مزین کر کے اُسے +989303560289 کے ذریعے ہم تک ارسال کیجئے۔ تحقیقی یا مجلسی تلاوت وہی جو حُسن قرائت کے مقابلے میں اسٹیج پر کی جاتی ہے۔
- سورہ مبارکۂ آل عمران کی آیت نمبر ۹۶ سے ۱۰۰ تک کی تلاوت رکارڈ کیجئے
- تلاوت کا وقت مجموعی طور پر ۵ منٹ سے زیادہ نہ ہو
- آواز میں کسی قسم کا ایفکٹ استعمال نہ کیا جائے
- تلاوت شروع کرنے سے پہلےاپنا تعارف ضرور کرائیے (پورا نام، ملک، شہر ،عمر، پیشہ)
- رابطے کے لئے اپنےموبائل اور گھر کانمبر کوڈ کے ہمراہ ارسال کیجئے
- قرائت کی فائل کے ساتھ اپنی تصویر بھی ضرور بھیجئے
- ارسال شدہ تلاوتوں کا جائزہ لینے کے بعد معیاری تلاوت کرنے والے قراء کرام کو ماہ مبارک رمضان کے دوران لائیو منعقد ہونے والے انعامی مقابلے میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔
مقابلے کے لئے منتخب ہونے والے قاریان کرام کو ’اقرا قرآنی مقابلہ‘ کے اساتذہ اور ماہرین ڈرا کے ذریعے نکالی گئیں آیات کی پرچیوں کی اطلاع دی جائے گی۔ یہ مقابلے کا پہلا مرحلہ ہوگا جو ماہ رمضان کی چوبیسویں شب تک جاری رہے گا۔ اس مرحلے میں ہر روز ۳ قاریان کرام ماہرین کی منتخب کردہ آیات کی تلاوت کو پیش کریں گے۔
۲۴ دنوں کے دوران تلاوت کرنے والے قاریان کرام کے درمیان سے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والے ۱۵ افراد کو دوسرے مرحلے یعنی سیمی فائنل کے لئے منتخب کیا جائے گا۔ یہ مرحلہ ۵ دنوں تک جاری رہے گا جس میں منتخب قاریان کرام ایک بار پھر اساتذہ کی انتخاب کردہ آیات کی تلاوت فرمائیں گے۔
پھر ماہ مبارک رمضان کے اختتام پر عید سعید فطر کے موقع پر اقرأ قرآنی مقابلے کا آخری مرحلہ یعنی فائنل منعقد ہوگا جس میں زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر منتخب شدہ تین قاریان کرام، کلام اللہ مجید کی تلاوت پیش کریں اور اسکے بعد اساتذہ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کا تعین کریں گے۔
انعامات
قاریان کرام کے لئے پہلا انعام انشاءاللہ ’رضا و رضوان الٰہی اور خوشنودی کردگار ہوگی۔
اس کے ساتھ ساتھ قرائت و تلاوت کے فائنل میں ممتاز مقام حاصل کرنے والے تین قاریان کرام کو بالترتیب 2000، 1500 اور 1000 یورو کی ناچیز رقم بطور ہدیہ پیش کی جائے گی۔
اپڈیٹ رہنے کے لئے برائے مہربانی ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہئے!
انشاء اللہ ہمیشہ قرآن کریم اور اہلبیت اطہار علیہم السلام کے سائے میں رئیے۔
( اقرأ قرآنی مقابلہ)