Mar ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۰ Asia/Tehran
  • جشن میلاد امام مہدی (ع) مبارک ہو

سحرعالمی نیٹ ورک کی جانب سے ہم اپنے تمام ناظرین ، سامعین اورقارئین کرام کی خدمت میں 15 شعبان ولادت با سعادت فرزند رسول حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ شریف کی مناسبت پرتبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔

پندرہ شعبان دو سوپچپن ہجری قمری میں فرزند رسول منجی عالم بشریت امام زمانہ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت ہوئی۔ امام زمانہ حضرت امام مہدی علیہ السلام سلسلہ عصمت کی چودھویں اور سلسلہ امامت کی بارہویں کڑی ہیں آپ کے والد ماجد حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام اور والدہ ماجدہ جناب نرجس خاتون ہیں۔ آپ کے متعلق نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیشمار پیشینگوئیاں فرمائی ہیں - رسول اکرم (ص) فرماتے ہیں قائم میری اولاد میں سے ہوگا اس کا نام میرا نام ہوگا - آنحضور (ص) نے یہ بھی فرمایا ہے کہ امام مہدی (عج) کا ظہور آخری زمانہ میں ہوگا اور حضرت عیسی ان کی امامت میں نماز ادا کریں گے۔

 

مہدویت یعنی عالمی حکومتِ حق کا قیام عقیدہ مہدویت اسلام میں ایک مسلّمہ حقیقت ہے، یعنی عقیدہ مہدویت صرف شیعوں سے مخصوص نہیں ہے بلکہ تمام اسلامی مکاتب حضرت مہدیؑ کے ذریعے حکومتِ حق کے قیام کے بعد دنیا کے خاتمےکو تسلیم کرتے ہیں۔ سب اسلامی مکاتب اِس بنیادی مسئلے کو تسلیم کرتے ہیں۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ)

۹ جولائی ۲۰۱۱

منقبت : یا مہدیؑ یا مہدیؑ
منقبت خواں: شاہد علی بلتستانی
کلام: عباس نمر النمر

ﻣﮩﺪﻭﯾﺖ ﮐﺎ ﻣﻮﺿﻮﻉ ﺍﻭﺭ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻣﺎﻡ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﮐﺎ ﻇﮩﻮﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﮐﺎ ﺍﭨﻞ ﻭﻋﺪﮦ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﻣﯿﮟ ﺑﺸﺮﯾﺖ ﮐﻮ ﺩﯾﺌﮯ ﮔﺌﮯ ﻭﻋﺪﻭﮞ ﮐﮯ ﭘﻮﺭﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﻋﻤﻞ ﺩﺭ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﺍﻧﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﺳﯽ ﻋﻈﯿﻢ ﻭﻋﺪﮮ ﮐﮯ ﺣﺘﻤﯽ ﺍﯾﻔﺎﺀ ﮐﮯ ﺳﻠﺴﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﻃﻤﯿﻨﺎﻥ ﻭ ﺍﯾﻘﺎﻥ ﺩﻻﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮨﮯ۔

11/06/2014

WWW.KHAMENEI.IR

نظریہ مہدویت کیا ہے؟ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کے مہدویت کے اساتذہ، محققین اورفارغ التحصیل طالب علموں سے خطاب سے اقتباس 09
جولائی،

 

مسئلہ ﻣﮩﺪﻭﯾﺖ ﮐﮯ ﺳﻠﺴﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺕ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﺁﺛﺎﺭ ﻣﯿﮟ شیعہ ﮐﺘﺎﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﮩﺪﯼ ﻣﻮﻋﻮﺩ ‏( ﻋﺞ ‏) ﮐﮯ ﻇﮩﻮﺭ ﮐﮯ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﻮ " ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﻓﺮﺝ " ﺳﮯ ﺗﻌﺒﯿﺮ ﮐﯿﺎ ﮔﻴﺎ ﮨﮯ ، ﺍﺱ ﻓﺮﺝ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﮨﮯ ؟ ﻓﺮﺝ ﯾﻌﻨﯽ ﮔﺮﮨﯿﮟ ﮐﮭﻮﻟﻨﮯ ﻭﺍﻻﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺐ ﮐﺴﯽ ﮔﺮﮦ ﮐﮭﻮﻟﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ؟ ﮐﺐ ﮐﺴﯽ ﻓﺮﺝ ﮐﺎ ﻣﻨﺘﻈﺮ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ؟ ﺟﺐ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﺍﻟﺠﮭﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﻮ ، ﮐﮩﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﮔﺮﮦ ﭘﮍﮔﺌﯽ ﮨﻮ ، ﺟﺐ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺸﮑﻞ ﭘﮭﻨﺴﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﻮ ، ﮐﺴﯽ ﻣﺸﮑﻞ ﮐﯽ ﻣﻮﺟﻮﺩگی ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﻓﺮﺝ ﯾﻌﻨﯽ ﮔﺮﮦ ﮐﮭﻮﻟﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﻧﺎﺧﻦ ﺗﺪﺑﯿﺮ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮧ ﺍﻟﺠﮭﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮔﺮﮦ ﮐﮭﻮﻝ ﺩﮮ ﮐﻮﺋﯽ ﮨﻮ ﺟﻮ ﻣﺸﮑﻠﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﺼﯿﺒﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﻋﻘﺪﮮ ﺑﺎﺯ ﮐﺮﺩﮮ ۔ ﯾﮧ ﺍﯾﮏ ﺑﮍﺍ ﮨﯽ ﺍﮨﻢ ﻧﮑﺘﮧ ﮨﮯ ۔

ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﻓﺮﺝ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﯾﺎ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻣﯿﮟ ﻇﮩﻮﺭ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﺬﮨﺐ ﺍﺳﻼﻡ ﭘﺮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺍﮨﻠﺒﯿﺖ ﻋﻠﯿﮩﻢ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﮯ ﻣﮑﺘﺐ ﭘﺮ ﯾﻘﯿﻦ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﻭﺍﻻ ،ﺣﻘﯿﻘﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺻﻮﺭﺗﺤﺎﻝ ﺳﮯ ﻭﺍﻗﻒ ﮨﻮ ، ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﺯﻧﺪگی ﮐﯽ ﺍﻟﺠﮭﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮔﺮﮦ ﺍﻭﺭ ﻣﺸﮑﻞ ﮐﻮ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮨﻮ ، ﺣﻘﯿﻘﺖ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺑﮭﯽ ﯾﮩﯽ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﮔﺮﮦ ﭘﮍﯼ ﮨﻮئی ﮨﮯ ، ﺟﻮ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﺍﻭﺭ ﺭﮐﺎﻭﭦ ﮨﮯ ﻭﮦ ﮔﺮﮦ ﮐﮭﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﮐﺎﻭﭦ ﺑﺮﻃﺮﻑ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ.:

ﻣﺴﺌﻠﮧ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺷﺨﺼﯽ ﺍﻭﺭ ﺫﺍﺗﯽ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﺎﻭﭦ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﮦ ﭘﮍﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺍﻣﺎﻡ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺼﻠﻮۃ ﻭ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﭘﻮﺭﯼ ﺑﺸﺮﯾﺖ ﮐﯽ ﮔﺮﮦ ﮐﮭﻮﻟﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺸﮑﻼﺕ ﺑﺮﻃﺮﻑ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯﻟﺌﮯ ﻇﮩﻮﺭ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ ﺍﻭﺭ ﺗﻤﺎﻡ ﺍﻧﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭨﮑﯽ ﮨﻮئی ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﻧﺠﺎﺕ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﻣﻌﺎﺷﺮﮮ ﮐﻮ ﺭﮨﺎﺋﯽ ﻋﻄﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﺁﺋﻨﺪﮦ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﻮ ﻧﺠﺎﺕ ﺑﺨﺸﯿﮟ ﮔﮯ ۔

17/08/2008

WWW.KHAMENEI.IR

 

انتظارِ امام زمانؑ انتظارِ حاکمیتِ اسلامامام زمان کا انتظار(درحقیقت)اسلام کی حاکمیت و قدرت کا انتظار ہےاور ہمیں جدوجہد کرنی چاہئیے یہاں تک کہ اسلام کی حاکمیت و قدرت تحقق پا جائے اورظہور کے مقدمات فراہم ہو جائیں، انشاء اللہ۔


ﺍﻣﺎﻡ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﻋﻘﯿﺪﮦ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﺭﻭﺍﻥ ﺑﺸﺮﯾﺖ ﮐﮯ ﺳﻔﺮ ﮐﮯ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﻨﮯ ﮐﺎ ﺍﻋﺘﻘﺎﺩ ﺁﺳﻤﺎﻧﯽ ﺍﺩﯾﺎﻥ ﮐﯽ ﺁﺋﯿﮉﯾﺎﻟﻮﺟﯽ ﮐﺎ ﺑﮍﺍ ﺍﮨﻢ ﺣﺼﮧ ﮨﮯ۔ﺗﻤﺎﻡ ﺍﺩﯾﺎﻥ ﺍﻟﮩﯿﮧ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﻋﻘﯿﺪﮦ ﭘﺎﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺍﮞ ﺳﺮﺍﻧﺠﺎﻡ ﺍﺱ ﺩﻟﻨﺸﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﻄﻠﻮﺑﮧ ﻣﻨﺰﻝ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﮔﺎ ﺟﺲ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺍﮨﻢ ﺧﺼﻮﺻﯿﺖ ﻋﺪﻝ ﻭ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﮨﻮﮔﺎ۔ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺍﮞ ﺁﻏﺎﺯ ﺧﻠﻘﺖ ﺳﮯ ﮨﯽ ﺑﮍﮮ ﺩﺷﻮﺍﺭ ﭘﯿﭻ ﻭ ﺧﻢ، ﮐﺎﻧﭩﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﯼ ﻭﺍﺩﯾﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺁﻟﻮﺩﮦ ﻣﻘﺎﻣﺎﺕ ﺳﮯ ﮔﺰﺭﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﻤﻮﺍﺭ ﺷﺎﮨﺮﺍﮦ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺑﮍﮪ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﮨﻤﻮﺍﺭ ﺷﺎﮨﺮﺍﮦ ﺩﺭ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻣﺎﻡ ﻣﮩﺪﯼ ﻋﺠﻞ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻓﺮﺟﮧ ﺍﻟﺸﺮﯾﻒ ﮐﺎ ﻇﮩﻮﺭ ﮨﮯ۔

 


امام العصرعجل اللہ فرجہ الشریف کا مختصر تعارف

 

1- نسب مبارک

مولا امام زمانہ علیہ السلام عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف امام حسن عسکری علیہ السلام فرزند ہیں اور والد ماجد سے آپ علیہ السلام کا سلسلہ نسب حضرت ہاشم علیہ السلام سے جا ملتا ہے۔

امام زمانہ علیہ السلام کی والدہ ماجدہ بی بی نرجس خاتون تھیں جنکا اصل نام ملیکہ خاتون دختر یشوی بن قیصر (بادشاہ روم) بن شمعون بن حمون بن صفا وصی حضرت عیسی علیہ السلام تھا۔

2- ازواج و اولاد

امام زمانہ علیہ السلام کی ازواج اور اولاد کے بارے اللہ تعالی جانتا ہے۔

3-  القابات و کنیت

آپ علیہ السلام کے القابات میں سے چند یہ ہیں:

بقیةاللہ علیہ السلام،

حجة اللہ علیہ السلام،

خلف الصالح علیہ السلام،

شرید غریم علیہ السلام،

قاٸم آلِ محمد علیہ السلام،

مھدی علیہ السلام،

منتظر علیہ السلام،

صاحب الامر علیہ السلام،

صاحب آخر الزمان علیہ السلام،

صاحب العصر علیہ السلام،

آپ علیہ السلام کی کنیت ابوالقاسم ہے۔

4- نوابِ اربعہ

امام علیہ السلام کے چار خاص ناٸبین یہ تھے جن کو نوابِ اربعہ کہتے ہیں۔

حضرت عثمان بن سعید عمروی،

محمد بن عثمان بن سعید عمروی،

حسین بن روح،

اور

ابوالحسن علی بن محمد سمری۔

5- ولادت باسعادت اور کچھ حالات

امام زمانہ علیہ السلام کی ولادت باسعادت 15 شعبان المعظم 255 ھجری بروز جمعةالمبارک بوقت صبح صادق بمقام سامرا عراق ہوٸی۔

والدہ ماجدہ کے نام

امام زمانہ علیہ السلام کی والدہ ماجدہ کے چند نام بمعہ معانی یہ ہیں:

نرجس خاتون (پھول)

خمط (لذیذ پھل)

سوسن (خوشبودار پھول)

حدیثہ (نٸی)

حکیمہ (دانا)

ملیکہ (شہزادی)

امام علیہ السلام کیوں غاٸب ہیں؟

مصلحتِ خداوندی ہے تاکہ قیامت تک ہدایت کا سلسلہ جاری رہے،

شبِ قدر نزول ملاٸکہ ہوتا رہے،

آلِ رسول ﷺ پر ڈھاٸے جانیوالے مظالم کا بدلہ لیا جا سکے۔

313 سپاہی

امام زمانہ علیہ السلام جب مکہ سے خروج کریں گے ان کے ساتھ 313 سپاہی ہوں گے۔

یہ 313 سپاہی تقریباً 101 شہروں میں سے شامل ہوں گے۔

شروع میں 313 کا یہ لشکر آخر میں 10 ہزار سے زیادہ ہوگا۔

امام زمانہ علیہ السلام کے حق میں قرآن مجید میں 106 آیات ہیں۔

امام زمانہ علیہ السلام کو سلام اس طرح کیا جاٸے۔

السلام علیک یا بقیة اللہ

بحوالہ ۔

مجالس المومنین۔

الثات الھد

نجم الثاقب۔

المھدی فی القرآن۔

تذکرة المعصومین۔

شجرةالمبارکہ۔

ٹیگس