May ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس، امریکا اور چین کے درمیان اختلافات کا سبب بن گیا

کورونا وائرس کے بارے میں امریکی خفیہ ایجنسی نے ایک بار پھر چین پر الزامات عائد کئے ہیں اور دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا چین کے وہان شہر سے ہی پیدا ہوئی ہے۔

امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ووہان انسٹیوٹ آف وائرلوجی کے متعدد محققین نومبر 2019 میں بیمار ہوکر ہسپتال میں داخل ہوئے اور ان میں کوویڈ-19 بیماری کی علامات جیسی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

کورونا وائرس کی وبا کے ماخذ کے بارے میں امریکا اور چین کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے اور اس میں شدت پیدا ہونے کا امکان ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے جنوری میں ایک فیکٹ رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ ووہان انسٹیٹوٹ کے محققین 2019 کے موسم خزاں میں بیمار ہوئے  تاہم اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ انہوں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا یا نہیں۔

چین نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کو بتایا تھا کہ کوویڈ جیسی علامات والا پہلا مریض ووہان میں 8 دسمبر 2019 کو سامنے آیا تھا۔

امریکی انٹیلی جنس کے ذرائع دعوی ہے کہ ابھی یہ پتہ نہیں ہے کہ ان سائنسدانوں کو کیا بیماری تھی۔

ٹیگس