Apr ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۵:۲۱ Asia/Tehran
  • اقرأ، قرآنی مقابلے کا ضمنی کوئز (خواتین کے لئے)

گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی اقرا بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا سلسلہ جاری ہے جس کی سائڈ لائن پر خواتین سے مخصوص ایک ضمنی کوئز بھی رکھا گیا ہے۔

اس کوئز میں ماہ رمضان کے ہر دس دن پر ایک قرآنی سوال پوچھا جائے گا یعنی ماہ رمضان میں کل تین سوال۔ تینوں سوالوں کا صحیح جواب دینے والی خواتین کے درمیان سے قرعہ اندازی کے ذریعے ایک خوش نصیب وینر کو ’’500‘‘ یورو کی رقم بطور انعام پیش کی جائے گی۔

سوال نمبر1: سورۂ مبارکۂ یوسف کی آیت 108 کس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہے؟

الف۔ لوگوں کو محبت و مہربانی کے ساتھ دین کی جانب دعوت دینا

ب۔ لوگوں کو بصیرت و آگاہی کے ساتھ دین کی جانب دعوت دینا

ج۔ لوگوں کو زور زبردستی کے بغیر دین کی جانب دعوت دینا

 

سوال نمبر 2: سورۂ مبارکۂ مائدہ کی آیت 32 کے مطابق کون سا عمل تمام انسانوں کو زندگی بخشنے کے مترادف ہے؟

الف۔ قرض الحسنہ

ب۔ انفاق

ج۔ ایک انسان کی جان بچانا

 

سوال نمبر 3: قرآن کریم کے مطابق راہ خدا کے مجاہدوں کا کیا فریضہ ہے؟:

الف۔ مومنین کی حمایت و مدد

ب۔ موحدین کی حمایت و مدد

ج۔ دبے کچلے اور مستضعف لوگوں کی حمایت و نصرت

 

نوٹ: اس سوال کا جواب واٹس ایپ نمبر (9303560289-0098) پر ارسال کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگس