Apr ۱۱, ۲۰۲۴ ۰۰:۵۹ Asia/Tehran
  • خواتین سے مخصوص اقرا کوئز کے نتائج کا اعلان ہو گیا

گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی اقرا بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا سلسلہ جاری رہا جس کی سائڈ لائن پر خواتین سے مخصوص ایک ضمنی کوئز بھی رکھا گیا جس کے نتیجے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 اقرا قرآنی مقابلے کے آخری براہ راست شو میں، خواتین سے مخصوص اقرا کوئز کے تمام سوالوں کے صحیح جوابات کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ صحیح جواب دینے والوں کے درمیان سے ۵ خواتین کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

اطلاعات کے  مطابق  پروگرام کے دوران ماہ رمضان میں مجموعی طور پر 10 قرآنی سوال پوچھے گئے اور ونرز کا انتخاب آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے ہوا۔ قرعہ اندازی کے ذریعے جیتنے والی پانچ خواتین میں سے ہر ایک 100 یورو کے نقد انعام کی حقدار قرار پائیں۔

جیتنے والی خواتین کے اسماء اور انکی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں:

۱۔ محدثہ زینب، پاکستان، موبائل نمبر 9960001645

۲۔ مسرت فاطمہ رضوی، ہندوستان، موبائل نمبر 9920008576

۳۔ سیدہ معصومہ رضوی، ہندوستان، موبائل نمبر 9120004536

۴۔ سیدہ مہدیہ زہرا کاظمی، ہندوستان، موبائل نمبر 9360001986

۵۔ سمیرا شریف، پاکستان، موبائل نمبر 3330008210

 

کوئز کے سوالات اور انکے صحیح جوابات درج ذیل ہیں:

 

سوال نمبر1: واحد وہ خاتون جس کا نام قرآن کریم نے ذکر فرمایا ہے، کون ہے؟

الف: مادر حضرت عیسیٰ (ع)

ب: ہمسر  حضرت نوح (ع)

ج: مادر حضرت موسیٰ (ع)

د: ہمسر فرعون

 

سوال نمبر۲: سورہ مبارکہ یونس کی آیت ۱۳ کی روشنی میں بعض گزشتہ اقوام کی ہلاکت کا سبب کیا ہے؟

الف: ظلم و زیادتی

ب: کفر و شرک

ج: انبیا کی لائی ہوئی کھلی نشانیوں کا انکار

د: الف اور ج

 

سوال نمبر٣: کس سورے کو سورۂ اخلاق و ادب بھی کہا جاتا ہے؟

الف: سورۂ یوسف (ع)

ب: سورۂ محمد (ص)

ج: سورۂ حجرات

د: سورۂ مومنون

 

سوال نمبر٤: سورۂ مبارکۂ فصلت کی آیت ۵۱ ہمیں کیا پیغام دے رہی ہے؟

الف: انسان بڑا احسان فراموش اور خود غرض ہے

ب: نعمت تکبر کا اور مصیبت دعا کرنے کا سبب ہے

ج: دنیا میں مصیبتوں سے روبرو ہونا فطری بات ہے

د: مصیبتوں سے بچنا ہے تو طولانی دعا کیا کرو

 

سوال نمبر ۵: نظروں سے دور (مخفی طور پر) نامحرم مرد اور خاتون کی دوستی سے کس آیت میں منع کیا گیا ہے؟

الف: سورۂ طلاق، آیت ۱۰

ب: سورۂ مریم، آیت ۳۵

ج: سورۂ نساء، آیت ۲۵

د: سورۂ تحریم، آیت ١۲

 

سوال نمبر۶: سورۂ قصص کی آیت ۲۵ نے دخترِ حضرت شعیب علیہ السلام کی کس خصوصیت کی جانب اشارہ فرمایا ہے؟

الف: شجاعت

ب: شرم و حیا

ج: عفت و پاکدامنی

د: ب اور ج

 

سوال نمبر۷: سورہ بقرہ کی آیت ۱۸۷ کے فقرے هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ سے کیا مراد ہے؟

الف: میاں بیوی ایک دوسرے کے کپڑوں پر دھیان دیں

ب: میاں بیوی ایک دوسرے کی پردہ پوشی کرنے والے اور ایک دوسرے کے لئے باعث زینت ہیں

ج: میاں بیوی کو ملتے جلتے لباس پہننے چاہئیں تاکہ ایک فیملی ہونے کا پتہ چلے

د: آپسی الفت و محبت بڑھانے کے لئے میاں بیوی کو ایک دوسرے کے کپڑے دھونے چاہئیں

 

سوال نمبر 8: کس آیت میں قرآن کریم کے نزول اور اس کے مقصد کی طرف اشارہ ہوا ہے؟

الف: سورۂ نساء آیت 105

ب: سورۂ نحل آیت 64

ج: سوره ابراہیم آیت 1

د: سبھی آپشن درست ہیں

 

سوال نمبر ۹: سورہ مبارکۂ نور کی آیت ۳۱ کس نام سے معروف ہے اور اس آیت سے قبل مردوں کو کیا حکم دیا گیا ہے؟

الف: آیۂ توبہ، پاکدامنی کا حکم

ب: آیۂ چادر، استغفار کا حکم

ج: آیۂ حجاب، نگاہیں نیچی رکھنے اور پاکدامنی اختیار کرنے کا حکم

د: آیۂ زینت، نامحرموں سے گفتگو نہ کرنے کا حکم

 

سوال نمبر ۱۰: سورۂ مبارکۂ نور کی آیت 61 ہمیں کیا پیغام دیتی ہے؟

الف: آپسی رشتے محبت و الفت سے لبریز اور بے تکلف ہونے چاہیئیں

ب: اعزا و اقارب کے تعلقات ایسے ہوں کہ وہ ایک دوسرے پر بھروسہ کر سکیں

ج: اعزاء و اقارب کے مال اموال کو بغیر اجازت کے اٹھاکر لے جایا جا سکتا ہے

د: الف اور ب درست ہیں

 

 

ٹیگس