پاکستان مونومنٹ میوزیم ایک قومی یادگار
Nov ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
پاکستان مونومنٹ میوزیم (یادگار عجائب گھر)، اسلام آبادمیں تعمیر کی گئی ایک قومی یادگار ہے،جسےتحریکِ آزادی پاکستان میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اورقیامِ پاکستان کی جدوجہد میں اپنی زندگیاں وقف کرنے والے مجاہدینِ آزادی کوخراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے بنایا گیا۔
پاکستان مونومنٹ میوزیم میں قیام پاکستان سے متعلق جدوجہد کرنے والے ہیروز کی قربانیوں کو مرحلہ وار تاریخی حقائق کے حوالے سے دکھایا گیا ہے۔ یہ میوزیم اس خطے میں قدیم سماجی ارتقاء سے لے کر پاکستان کے حصول کی جدوجہد، پاکستان کے قیام اور قیامِ پاکستان کے بعد سے اب تک ہونے والی بڑی بڑی کامیابیوں کو پیش کرتا ہے۔ یہ پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد علاقہ جات کی تاریخ، تہذیب اور ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے۔