Jun ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • عیدِ قربان اور صحت

شوگر، بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کے لیے گوشت کھانے کی مناسب مقدار

عید الاضحیٰ کے موقع پر دنیا بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ قربانی کی روایت ادا کی جا رہی ہے۔

اس خوشی کے موقع پر طبی ماہرین نے صحت مند خوراک کے حوالے سے چند اہم ہدایات دی ہیں تاکہ لوگ اعتدال کے ساتھ گوشت کھا سکیں اور کسی بھی طبی پیچیدگی سے بچ سکیں۔

ماہرین کے مطابق، گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی اور دیگر معدے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ گوشت کے ساتھ سبزیوں اور ہلکی غذا کا استعمال بھی کیا جائے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ڈاکٹر ریحان عمر نے خاص طور پر بلڈ پریشر، شوگر، انجائنا اور دل کے مریضوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پورے ہفتے میں صرف 350 سے 500 گرام (تقریباً آدھا کلو) گوشت کھائیں تاکہ صحت پر منفی اثرات نہ پڑیں۔

مزید برآں، گوشت کھانے والے افراد کو چاہیے کہ وہ کم چکنائی والا گوشت استعمال کریں اور کھانوں میں نمک کی مقدار کم رکھیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کا استعمال بھی محدود ہونا چاہیے تاکہ دل کی صحت برقرار رہے۔

 

 

ٹیگس