صحت
موٹاپے کی تیزی سے پھیلتی وبا، اصل محرک کی شناخت ہو گئی
Jul ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
محققین نے مردوں اور خواتین میں موٹاپے کا باعث بننے والی ایک اہم وجہ دریافت کیا ہے۔
سحر نیوز/صحت: ڈیوک یونیورسٹی کی تازہ طبی تحقیق میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ عمر کے ساتھ جسمانی وزن میں اضافہ ورزش کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ زیادہ غذا کھانے کا نتیجہ ہے۔
دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 4200 سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جس سے ثابت ہوا کہ امیر ممالک کے لوگ اب بھی جسمانی سرگرمیوں میں کیلوریز خرچ کرتے ہیں، لیکن غذائی عادات میں بے احتیاطی موٹاپے کی بنیادی وجہ بن چکی ہے۔
تحقیق کے مطابق جسمانی سرگرمیوں میں کمی چربی پر معمولی اثر ڈالتی ہے، جبکہ زیادہ کیلوریز والی غذا وزن میں فوری اضافہ کرتی ہے۔ ماہرین نے اسے موٹاپے کی عالمی وبا کا بنیادی محرک قرار دیا ہے۔
اس تحقیق کے نتائج جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہوئے۔