Sep ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • نیند کی کمی صحت پر کیسے اثر ڈالتی ہے؟ تازہ تحقیق سے انکشاف

نیند دماغی صحت کے لیے اہم ہوتی ہے

سحر نیوز/صحت: بے خوابی سے متاثر ہونے پر آپ کو صرف دن میں غنودگی کا سامنا ہی نہیں ہوتا بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ دماغ بھی متاثر ہوتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

مایو کلینک کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دماغی صحت کے جینیاتی اور دیگر ایسے عناصر جن پر قابو پانا ہمارے بس میں نہیں، ان کے برعکس بے خوابی ایسا عارضہ ہے جس پر آپ قابو پاسکتے ہیں۔

اس تحقیق میں 2750 افراد کو شامل کیا گیا اور 5 سال تک ہر سال ان کے دماغی تجزیہ کیا گیا جبکہ ان کی نیند کی عادات کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ بے خوابی یا نیند کی کمی سے دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

البتہ بے خوابی کے شکار افراد اگر نیند کے دورانیے کو بڑھا دیتے ہیں یا ادویات کا استعمال کرتے ہیں، تو ان میں دماغی تنزلی کا امکان گھٹ جاتا ہے۔

بے خوابی نیند کا سب سے عام عارضہ ہے جس سے دن بھر کے افعال اور مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اچھی نیند بہترین دماغی صحت کے لیے اہم ہوتی ہے جبکہ دائمی بے خوابی کو متعدد دماغی امراض سے منسلک کیا جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ بے خوابی کے باعث دماغ میں ایسا مواد اکٹھا ہونے لگتا ہے جس کی صفائی نیند کے دوران ہوتی ہے۔

اس مواد میں ایسے پروٹینز بھی ہوتے ہیں جن کو الزائمر امراض سے منسلک کیا جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ بے خوابی کا کوئی ٹھوس علاج تو موجود نہیں مگر چند آسان طریقوں سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سب سے پہلے تو آپ کو نیند کے ایسے شیڈول پر مرتب کرنا چاہیے جس پر سختی سے عمل کرنا چاہیے اور سونے سے قبل پرسکون ہونے کی تکنیکس کو اپنانے سے بھی اچھی نیند کا حصول آسان ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سونے کے کمرے کے ماحول کو بھی نیند کے لیے موزوں بنانا چاہیے، جیسے وہاں مکمل تاریکی اور مناسب حد تک ٹھنڈک ہونی چاہیے۔

محققین کے مطابق سونے سے کچھ دیر قبل اسمارٹ فونز یا دیگر اسکرینوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے جبکہ چائے یا کافی کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

دن میں ورزش کرنے سے بھی رات کو اچھی نیند کے حصول میں مدد ملتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل نیورولوجی میں شائع ہوئے۔

مزید خبریں :

 

کچھ افراد کے ہاتھوں کی رگیں بہت زیادہ نمایاں اور دیگر میں کیوں نہیں ہوتیں؟

11 ستمبر ، 2025

 

وہ 12 علامات جو گردوں کے امراض کا اشارہ دیتی ہیں

11 ستمبر ، 2025

 

اچھی صحت کے لیے چہل قدمی کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟

12 ستمبر ، 2025

 

سبز چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا

11 ستمبر ، 2025

 

موسمیاتی تبدیلیوں سے لوگوں میں آنے والی ایک حیرت انگیز تبدیلی کا انکشاف

11 ستمبر ، 2025

 

برٹش پاکستانی ڈاکٹر شیر بہادرکا ،تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کاجینز تھراپی کے ذریعے کامیاب علاج

11 ستمبر ، 2025

 

وہ بہترین عادت جو ہر رات اچھی نیند کو یقینی بنائے

10 ستمبر ، 2025

 

جنک فوڈز کے باعث پہلی بار دنیا میں کم وزنی کے مقابلے میں موٹاپے کے شکار بچوں کی تعداد بڑھ گئی

10 ستمبر ، 2025

 

موجودہ عہد میں موٹاپے، کینسر، ہارٹ اٹیک اور ذیابیطس جیسے امراض پھیلنے کی اہم ترین وجہ دریافت

09 ستمبر ، 2025

 

روس کی تیار کردہ کینسر ویکسین ابتدائی ٹرائل میں 100 فیصد تک مؤثر ثابت

09 ستمبر ، 2025

 

آلو بخارے کے جوس کے 5 فوائد جو آپ کو ضرور پسند آئیں گے

08 ستمبر ، 2025

 

ناخنوں پر آدھے چاند جیسا یہ نشان کیوں ہوتا ہے؟

08 ستمبر ، 2025

تازہ ترین

سب دیکھیں

17 منٹ پہلے

پنجاب: سیلاب سے 4.3 فیصد زرعی رقبہ متاثر،13 لاکھ ایکڑ زمین زیرِ آب آگئی

38 منٹ پہلے

بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر اندھا دھند فائرنگ، حملہ کیوں ہوا؟ گروپ نے ذمہ داری قبول کرلی

40 منٹ پہلے

’ججوں کے میٹر چالو رہتےہیں‘، خواجہ آصف اور سعد رفیق اشرافیہ کی مراعات پر پھٹ پڑے

1 گھنٹے پہلے

نیپال میں سیاسی کشیدگی: پاکستان کے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے میچز خطرے میں پڑگئے

1 گھنٹے پہلے

فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

1 گھنٹے پہلے

پنجاب میں سیلاب سے اموات 100 سے تجاوز کر گئیں

2 گھنٹے پہلے

بھارت: سرکاری اسپتال میں درجنوں گائے نے ڈیرے ڈال لیے، ویڈیو وائرل

2 گھنٹے پہلے

امریکا نے چین کے 23 اداروں پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں

ٹیگس