Oct ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  • کیا تازہ پھلوں اور سبزیوں کو کھانے سے قبل دھونا چاہیے؟

تازہ پھلوں اور سبزیوں کو دھوئے بغیر کھانے سے مختلف امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

آپ ایک سیب خرید کر لاتے ہیں اور کھانے کا ارادہ کرتے ہیں تو اسے دھونا چاہیے؟

اس کا مختصر جواب ہاں ہے۔

تازہ پھلوں اور سبزیوں کو دھوئے بغیر کھانے سے مختلف امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جو درج ذیل ہیں۔

 

پھلوں اور سبزیوں کو کیوں دھونا چاہیے؟

پھلوں اور سبزیوں کی سطح پر متعدد چیزیں ہوسکتی ہیں۔

جراثیم : پھلوں اور سبزیوں میں ای کولی، سالمونیلا اور دیگر متعدد جراثیم موجود ہوسکتے ہیں جو آلودہ پانی یا مٹی سے ان میں پہنچتے ہیں۔

اس سے ہٹ کر پھلوں اور سبزیوں کو مارکیٹ میں لانے کے دوران بھی یہ جراثیم ان میں منتقل ہوتے ہیں۔

کیمیائی ذرات : پھلوں اور سبزیوں میں کیڑے مار ادویات اور دیگر کیمیکلز کے ذرات بھی موجود ہوسکتے ہیں۔

گرد : پھلوں اور سبزیوں میں گرد سے جراثیم، کیڑے اور دیگر نقصان دہ مادے پہنچ سکتے ہیں۔

اگرچہ دھونے سے ان سب کا مکمل خاتمہ تو نہیں ہوتا، مگر صحت کو لاحق خطرات ضرور گھٹ جاتے ہیں۔

 

انہیں کیسے دھونا چاہیے؟

ہاتھوں کو لازمی دھوئیں : پھلوں اور سبزیوں کو دھونے سے قبل ہاتھوں کو صابن اور پانی سے دھونا چاہیے۔

کب تک دھونا چاہیے : پھلوں اور سبزیوں کو 10 سے 20 سیکنڈز تک دھونا چاہیے۔

متاثرہ حصوں کو کاٹ دیں : پھلوں اور سبزیوں کے متاثرہ حصوں کو کاٹ کر الگ کر دیں۔

دھونے کے بعد احتیاط : پھلوں اور سبزیوں کو دھونے کے بعد کاٹنے کے لیے صاف بورڈ کا استعمال کریں۔

ٹیگس