Jan ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • لیونل میسی کو سنہ دو ہزار پندرہ کا گولڈن بال جیتنے والا کھلاڑی قرار دیا گیا۔
    لیونل میسی کو سنہ دو ہزار پندرہ کا گولڈن بال جیتنے والا کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کھلاڑی لیونل میسی نے پانچویں مرتبہ دنیا کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

زیورخ سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹبال فیفا نے پیر کے دن بارسلونا کلب کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو سنہ دو ہزار پندرہ کا گولڈن بال جیتنے والا کھلاڑی قرار دے دیا ہے۔ فیفا بیلن ڈور دو ہزار پندرہ کی تقریب سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں منعقد ہوئی۔ لیونل میسی نے اس سے قبل دو ہزار نو، دو ہزار دس، دو ہزار گیارہ اور دو ہزار بارہ میں بھی گولڈن بال جیتا تھا۔ وہ پانچویں بار فیفا گولڈن بال جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس مرتبہ گولڈن بال جیتنے کے سلسلے میں ان کا مقابلہ کرسٹیانو رونالڈو اور نیمار سے تھا۔ فیفا نے بارسلونا کے کوچ لوئی اینرک کو سنہ دو ہزار پندرہ کا بہترین کوچ قرار دیا ہے۔

ٹیگس