Jan ۲۲, ۲۰۱۶ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ایران کے خانہ فرہنگ میں

ہندوستان کے دار الحکومت نئی دہلی میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ میں "فارسی سفرناموں کا جائزہ" کے زیرعنوان ایک نشست منعقد ہوئی -

بیدل دہلوی ادبی انجمن کی اٹھاونویں نشست میں فارسی زبان و ادب کے اساتذہ اور طلبا نے ہندوستان میں فارسی سفرناموں کی اہمیت پر روشنی ڈالی -

نشست کے دوران ہندوستان میں ایران کے ثقافتی اتاشی علی دہگائی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہندوستان میں فارسی زبان کے رواج کے آٹھ سوسالہ دور کے فارسی ادب کے بہت سے ادبی آثارموجود ہیں کہا کہ لیکن ہندوستان میں فارسی سفرناموں کی صحیح تعداد کا علم کسی کو نہیں ہے البتہ ایران-

ہند اور مغربی ایشیا کے بارے میں سفرنامے ہندوستان میں چھپے ہیں - یہا ں یہ بات قابل ذکرہے کہ سترہ سو پینسٹھ میں منشی اعتصام الدین کا تحریرکردہ شگرف نامہ ولایت نامی سفرنامہ ہندوستان میں فارسی زبان کے اہم ترین سفرناموں میں شمار ہوتاہے جس میں منشی اعتصام الدین نے مغرب کے اس دورکی سماجی صورتحال اورتہذیب و ثقافت کی عکاسی کی ہے -

دہلی یونیورسٹی کی ریٹائرڈ پروفیسر بلقیس فاطمہ حسینی نے بھی کہا کہ فارسی سفرنامے قیمتی اور گرانقدرسرمایہ ہیں جن کے ذر‏یعے ہم مختلف علاقوں کی ثقافتوں میں رونما ہونےوالی تبدیلیوں کے تناظر میں ماضی کی ثقافتوں کا آج کی ثقافتوں سے موازنہ کرسکتے ہیں -

واضح رہے کہ ہندوستان میں آٹھ سوسال تک فارسی زبان سرکاری زبان کے طور پر رائج رہی لیکن اٹھارہ سوبتیس میں انگریزوں نے ہندوستان میں فارسی کی جگہ اپنی زبان رائج کردی -

ٹیگس