انڈر نائینٹین ورلڈ کپ کرکٹ، ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو ہرا دیا
Feb ۰۳, ۲۰۱۶ ۰۶:۵۵ Asia/Tehran
آئی سی سی انڈر نائینٹین ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے ڈرامائی انداز میں زمبابوے کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کو ایک وکٹ جبکہ زمبابوے کو تین رنز درکار تھے مگر بالر نے بال ڈیلور کرنے کے بجائے بیٹسمین کو رن آؤٹ کر دیا، فیصلہ تھرڈ امپائر کے پاس گیا جس نے فیصلہ کرتے ہو ئے بیٹسمین کو رن آوٹ قرار دے دیا۔
ایسا ہی ایک واقعہ انّیس سو ستّاسی میں ورلڈ کپ کے دوران اس وقت پیش آیا تھا جب کالی آندھی یعنی کورٹنی واش نے پاکستاٹی ٹیم کے اس وقت کے ممتاز اسپین بالر عبدالقادر کو بال کرانے سے پہلے ہی کریز چھوڑنے پر آؤٹ کرنے کی وارننگ دی تھی اور آج پھر وہی ویسٹ انڈیز کی ٹیم تھی جس کے بالر نے ورلڈ کپ انڈر نائینٹین میں بال ڈیلور کرنے کے بجائے بیٹسمین کو رن آؤٹ کر کے زمبابوے کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔