Feb ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • بچوں کے استعمال پر یونیسیف کا انتباہ

بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارۂ یونیسیف نے کچھ افریقی ملکوں میں جنگ جاری رہنے اور بچوں کو ایک بار پھر زبردستی محاذ جنگ پر بھیجنے اور جبری مشقت کے لئے استعمال کئے جانے کی بابت خـبردار کیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ شام کے بارے میں ترک حکومت کی پالیسیوں نے اسے تنہا کر دیا ہے۔

روسی اخبار ایزوستیا کے مطابق سرگئی لاؤروف کا کہنا تھا کہ ترک صدر اردوغان کا یہ کہنا کہ کردوں کو شام کے بارے میں جاری مذاکرات سے الگ کر دیا جائے، حکومت ترکی کی رعونت پسندانہ پالیسیوں کا ثبوت ہے جو اس نے شام کے حوالے سے اپنا رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی، ترکی کے اس مطالبے کو قبول نہیں کرسکتا کہ کردوں کو مذاکراتی عمل سے دور رکھا جائے۔ روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو، کردوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے جبکہ امریکہ بھی کردستان ڈیموکریٹک یونین کو اپنا اتحادی قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بھی کردوں کو مذاکراتی عمل سے باہر رکھنے کے ترک مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے حالیہ ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ کو ترکی یا کردوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔

ٹیگس