Feb ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۹:۲۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی

ہندوستان کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکاکو شکست دے کر یہ سیریز دو ایک سے جیت لی -

ہندوستان کے جنوبی شہر وشاخاپٹنم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ہندوستان نے سری لنکا کو نو وکٹوں سے شکست دے دی -

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف بیاسی رن بنائے سری لنکا کی پوری ٹیم اٹھارہ اوور میں ہی آوٹ ہوگئی -

سری لنکا کی طرف سے سہناکا اور پریرا نے سب سے زیادہ انیس اور بارہ رن بنائے اس کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا -

ہندوستان کے گیند باز اشون نے چار وکٹ لئے-

جواب میں ہندوستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر یہ ہدف آسانی کے ساتھ پورا کرلیا-

ہندوستان کی طرف سے شیکھر دھون اور رائنا چھیالیس اور بائیس رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے -

ہندوستانی گیندباز اشون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا -

ٹیگس